یوکرین میں کان کنوں کی بس پر روسی ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک
Web Desk
2 February 2026
کیف: یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے دنیپروپیٹرووسک میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں کان کنوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث 15 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
یوکرین کی توانائی کمپنی ڈی ٹی ای کے اور سرکاری حکام کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز پیش آیا۔ کمپنی نے بتایا کہ بس میں سوار تمام افراد کان سے اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے واپس جا رہے تھے اور تمام ہلاک و زخمی افراد کمپنی کے ملازمین تھے۔
ڈی ٹی ای کے نے واقعے کو کان پر کیا جانے والا ’’بڑے پیمانے کا دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔ یوکرین کے توانائی وزیر ڈینس شمیہال نے کہا کہ روسی افواج نے دانستہ طور پر توانائی کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تیرینیوکا شہر میں پیش آیا۔ یوکرینی ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری فوٹیج میں بس کو سڑک سے ہٹا ہوا اور اس کے شیشے ٹوٹے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
اس سے قبل اتوار ہی کے روز روسی حملوں میں زاپوریزیا شہر کے ایک زچہ و بچہ اسپتال اور رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے۔
یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ زیلنسکی کے مطابق روس نے توانائی کے ڈھانچے پر حملے روکنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اس کے باوجود حملے جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026