غزہ میں اسرائیل حملے جاری، مزید32شہید، پاکستان سمیت دیگرمسلم ممالک کی شدید مذمت
Web Desk
1 February 2026
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں میں مزید 32فسلطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے،
اسلام آبادمیں درفتر خارجہ سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کی یہ مسلسل خلاف ورزیاں سیاسی عمل کے لیے براہ راست خطرہ ہیں اور غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی اور انسانی بنیادوں پر زیادہ مستحکم مرحلے کی جانب منتقلی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی جاری کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل وابستگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بیان میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس نازک مرحلے میں اپنی ذمے داریاں پوری کریں اور انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جا سکے، ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے جو موجودہ عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہو، اور جلد بحالی و تعمیر نو کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026