کراچی کے 3اضلاع کی 90فیصدعمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف
Web Desk
24 January 2026
سانحہ گل پلازہ کے بعد کراچی کےتیناضلاع کی عمارتوں میں سے90 یصد عمارتوں میں آگ سےبچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کا فائر آڈٹ شروع کیاگیا۔ جس کے بعد ایس بی سی اے نے 300 سے زائد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کردیے۔ان میں عمارتوں میں تین روز کے دوران فائرسیفٹی انتظامات مکمل کرنےکا وقت دیاگیا ہے۔
ایس بی سی اےکے مطابق چند عمارتوں میں فائرسیفٹی کےآلات ناکارہ حالت میں پائےگئے اور بیشتربلندعمارتوں میں ہنگامی اخراج موجود نہیں جبکہ چند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے بند پائے گئے۔
ایس بی سی اے حکام نے بتایاکہ سروےمیں ایس بی سی اے کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ فائر بریگیڈ عملہ بھی موجود ہے، نوٹسز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق تین روز میں فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر عمارتوں کو سیل کردیاجائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
21 November 2026