LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کا نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا اعلان امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

پاک بحریہ کا گوادر سے 1500 کلومیٹر دور سمندر میں ریسکیوآپریشن،سری لنکن شہری کو بچالیا

Web Desk

24 January 2026

پاک بحریہ نے گوادر سے تقریباً 1500 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سری لنکن عملے کو ریسکیو کرلیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر کیا گیا، اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ نے اپنے جہازوں پی این ایس معاون اور تبوک کو فوری امدادی آپریشن کے لیے روانہ کیا۔

افواج پاکستان کے جہازوں نے انڈونیشیا کے پرچم بردار جہازایم وی گر

سے بیمار سری لنکن عملے کو ریسکیو کیا۔ اورانہیں پی این ایس تبوک پرمنتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے  پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو آپریشن مکمل کیا، سری لنکن حکام اور متعلقہ اہلکار کے اہلِ خانہ نے بروقت اقدام اور تعاون پر پاکستان سےاظہار تشکر کیا۔