LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا 190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ ای سی سی نے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر بریگزٹ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کا اہم معاہدہ طے پا گیا اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کا نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا اعلان امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر

لاہورکے ہوٹل میں آگ لگنے سے3افرادجاں بحق، 6زخمی، 180 کو ریسکیوکرلیاگیا

Web Desk

24 January 2026

لاہور کے علاقے گلبرگ میں حسین چوک کے قریب  19  منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی آتشزدگی کے سبب 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں  نے 4 گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پایا ،آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 80  اہلکاروں اور  21 ایمرجنسی گاڑیوں نے حصہ لیا

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ دن تقریباً ایک بجے پیش آیا۔۔ند لمحات میں آگ اور دھواں تین منزلوں   تک پھیل گیا،ریسکیو ٹیموں  نے فوری طور پرعملے کے ارکان اورہوٹل میں ٹھہرے افرادسمیت180 سے لوگوں کو نکالاتاہم  کچھ لوگ تہہ خانوں میں پھنس گئے۔

ریسکیو ترجمان کاکہناہےکہ آتشزدگی کے سبب  تین  افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت  25 سالہ شہریار، 30 سالہ عمران  اور30سالہ ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے،حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔آگ لگنے کے وجوہات کے حوالے سے ابھی کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا،پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔