لاہور کے ہوٹل میں آگ لگ گئی، ایک نوجوان جاں بحق، 5 افراد زخمی، 180 ریسکیو کر لیے گئے
Web Desk
24 January 2026
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا اور پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے ہوٹل کے 180 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ہلاک نوجوان کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق 21 ایمرجنسی گاڑیاں اور 80 اہلکار و افسران آپریشن میں مصروف ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سی سی ٹی وی آپریٹرز شہریار اور ریاض لاپتہ ہیں۔ ہوٹل 19 منزلہ ہے اور 4 کنال رقبے پر مشتمل ہے، بیسمنٹ میں تین فلور ہیں اور شدید متاثرہ بیسمنٹ ون ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے بتایا کہ آگ صرف بیسمنٹ میں لگی اور اسے کنٹرول کرنے کا کام جاری ہے، عمارت میں کسی بھی شخص کی موجودگی نہیں ہے، اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو ٹیمز کی بروقت کارروائی پر اظہار تشکر کیا اور ہدایت دی کہ ہر شخص کو محفوظ نکالنے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ:
21 November 2026
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ؛ نوجوان گھر بیٹھے ڈالر کمائیں
21 November 2026
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
21 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
21 November 2026
ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی
21 November 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانے کا خدشہ
21 November 2026
آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی
21 November 2026
دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کریں: بلاول بھٹو
21 November 2026