قتل و غارت بند نہ ہوا تو تمام آپشنز کھلے ہیں، امریکا کا ایران کو سخت پیغام
Web Desk
15 January 2026
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے ایران میں جاری مظاہروں اور حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور امریکا ان بہادر شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
امریکی مندوب نے ایران کو واضح پیغام دیا کہ مظاہرین پر جاری قتل و غارت فوری طور پر بند ہونا چاہیے، بصورت دیگر مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہیں اور باتوں سے زیادہ ایکشن پر توجہ دیتے ہیں۔
والٹز نے ایران کی حکومت کے اقدامات کو مذاکرات کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے ایران میں انٹرنیٹ بندش کی بھی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ یہ اقدام زمینی حقائق کو دنیا سے چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران دہشت گرد تنظیموں کا سرپرست ہے اور اس کا طرز عمل نہ صرف اپنے عوام بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026
ایران کے 6ایئرپورٹس کھل گئے، فضائی حدود50روزبعد جزوی بحال
18 April 2026
ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای
18 April 2026
ایران جنگ کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع
18 April 2026
امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
18 April 2026
ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر
18 April 2026
عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا
18 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ
18 April 2026