امریکی سینیٹ کا صدر ٹرمپ کو وینزویلا میں کانگریس کی اجازت کے بغیر فوجی کارروائی سے روکنے کا اقدام
Web Desk
8 January 2026
امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے وار پاورز ریزولوشن پر بحث کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صدر کو کسی بھی نئی فوجی مداخلت کے لیے کانگریس سے اجازت لینا ہوگی۔
یہ پیش رفت وینزویلا کے طاقتور رہنما نکولس مادورو کی گرفتاری کے پانچ روز بعد سامنے آئی ہے۔ سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے، دلچسپ طور پر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے پانچ سینیٹرز نے پارٹی لائن سے ہٹ کر ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جبکہ ایک ریپبلکن سینیٹر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
صدر ٹرمپ نے سینیٹ کے اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ووٹ امریکا کے دفاع اور قومی سلامتی کو کمزور کرتا ہے اور صدر کے بطور کمانڈر اِن چیف اختیارات میں مداخلت ہے۔ انہوں نے وار پاورز ایکٹ کو بھی غیر آئینی قرار دیا اور قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ریپبلکن ارکان پر شدید تنقید کی۔
دوسری جانب قرارداد کے حامی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا کو وینزویلا میں کسی لامتناہی جنگ کی طرف نہیں دھکیلا جا سکتا۔ ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین کے مطابق جنگ اور امن کے فیصلوں میں کانگریس کا کردار آئینی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ یہ قرارداد قانون بننے کے لیے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں سے منظوری کی محتاج ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ صدر نے امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے آئینی اختیارات کے تحت کارروائی کی۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
19 June 2026
خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
19 June 2026
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
19 June 2026
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
19 June 2026
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026