LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال

یمن میں سعودی فضائی کارروائی، علیحدگی پسند سربراہ الزبیدی فرار

Web Desk

7 January 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائیاں کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان حملوں میں جنوبی علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائیاں یمن کے صوبے الضالع میں کی گئیں، جہاں علیحدگی پسند عناصر کی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔

سعودی فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی طے شدہ پروگرام کے تحت ریاض جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق الزبیدی کو منگل کی شب عدن سے ریاض روانہ ہونا تھا، جہاں یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات متوقع تھے۔

اتحاد کے مطابق مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ عیدروس الزبیدی نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ایک بڑی فوجی قوت کو الضالع میں متحرک کر لیا ہے، جس پر ممکنہ تصادم روکنے کیلئے صبح چار بجے پیشگی فضائی حملے کیے گئے۔ اسی دوران الزبیدی ریاض جانے والی پرواز میں سوار نہ ہوئے اور نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے۔

دوسری جانب یمن کے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں عیدروس الزبیدی پر غداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں نائب صدر صدارتی لیڈرشپ کونسل کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق الزبیدی کو اپنے اقدامات پر اٹارنی جنرل کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔