LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے

8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی قانون کی مذمت

Web Desk

2 April 2026

اسلام آباد: پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم مشترکہ بیان میں 8 اسلامی ممالک—پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی حالیہ قانون سازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کی تجویز کو “امتیازی، جابرانہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی” قرار دے کر مسترد کر دیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ پالیسیاں خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے رہی ہیں، جو کہ عالمی امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وزرائے خارجہ نے فلسطینی قیدیوں کی حالتِ زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معتبر رپورٹس کے مطابق قیدیوں کو بدترین تشدد، بھوک اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کا سامنا ہے۔

اسلامی ممالک نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر مداخلت کرے اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔