شارجہ میں علم و ادب کا عالمی میلہ سج گیا، لاکھوں کتابیں نمائش کیلئے پیش
Web Desk
5 November 2026
متحدہ عرب امارات میں علم و ادب اور ثقافت کے عالمی اجتماع 45ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر (Sharjah International Book Fair) کا ایکسپو سینٹر شارجہ میں شاندار افتتاح ہو گیا ہے۔
سپریم کونسل کے رکن اور حاکمِ شارجہ شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے عالمی کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 4 نومبر سے 15 نومبر 2026ء تک جاری رہنے والے اس 12 روزہ میلے میں دنیا بھر کے 126 ممالک سے 3 ہزار 212 سے زائد ناشرین اور نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سلطنتِ عمان کو خصوصی ‘مہمانِ ملک’ (Guest of Honor) کا اعزاز دیا گیا ہے جو اپنے تاریخی و ادبی ورثے کو عالمی سطح پر پیش کر رہا ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران حاکمِ شارجہ نے علوم، ادب اور فنون پر مبنی تاریخی جامع عربی انسائیکلوپیڈیا کی ابتدائی 143 جلدوں کا بھی اجرا کیا، جس کی تیاری میں دنیا بھر کے 1500 سے زائد ماہرین و تحقیق کاروں نے حصہ لیا ہے۔ حاکمِ شارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کتابیں اور ادب مختلف اقوام و تہذیبوں کو باہم جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ میلے میں عوام کے لیے داخلہ بلا معاوضہ رکھا گیا ہے، جہاں لاکھوں کتب کی نمائش کے ساتھ ساتھ ادبی نشستیں، ورکشاپس اور بچوں کی تعلیمی و تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026