امن مشن: پاکستان، سعودیہ، ترکیے، مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہفتے کو اسلام آبادمیں ہوگا
Web Desk
28 March 2026
مشرق وسطیٰ میں جنگ رکوانے اور قیام امن کےلیے پاکستان کی بھرپور سفارتی کوششیں جاری۔ امن مشن کے تحت اسلام آباد میں 29 اور 30 مارچ کو 4 ملکی اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان سمیت ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
اجلاس خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنا اورخطے میں امن واستحکام کاقیام ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ مشاورت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اسلام آبادپہچنیں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، معزز مہمان وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے سوشل میڈیاپر لکھا ہے کہ اسلام آباد میں اپنے برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا استقبال کرنے کا منتظر ہوں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026