LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

افغان خواتین کے لیے 2025 ایک تاریک ترین سال، طالبان پابندیوں نے زندگی اجیرن بنا دی

Web Desk

3 January 2026

سال 2025 افغان خواتین کے لیے ایک نہایت تاریک، مایوس کن اور دردناک سال ثابت ہوا، جہاں طالبان رجیم کے تحت انہیں بنیادی انسانی حقوق، تعلیم، روزگار اور باوقار زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت پابندیوں، مسلسل جبر اور شدید نفسیاتی دباؤ کے باعث خواتین تقریباً مکمل طور پر عوامی زندگی سے خارج ہو چکی ہیں۔

افغان میڈیا ادارے آمو ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین کی تعلیم، ملازمت اور سماجی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ کابل سمیت مختلف صوبوں میں خواتین کو زبردستی برقع پہننے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی پر متعدد خواتین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی خواتین کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔ ہرات یونیورسٹی سے 81 خواتین اساتذہ اور ملازمین کو برطرف کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جب کہ دیگر جامعات میں بھی خواتین اساتذہ کو تدریسی عمل سے دور کیا جا رہا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے خواتین کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں میں کام کرنے سے بھی روک دیا ہے، جس کے باعث انسانی امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں افغانستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

افغان جریدے ہشتِ صبح کے مطابق افغان خواتین نے سال 2025 کو اپنی زندگی کا بدترین اور سب سے زیادہ مایوس کن سال قرار دیا ہے۔ طالبان دور میں خواتین اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید اضطراب اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جبکہ کئی نجی ادارے بھی پابندیوں کے خوف سے خواتین کو ملازمت دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 خواتین تعلیم، ملازمت اور ہنر مندی کی تربیت سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کی آواز دبانا، پرامن احتجاج کو جرم قرار دینا اور خوف کے ذریعے معاشرے کو خاموش کرانا طالبان رجیم کی مستقل پالیسی بن چکی ہے۔

ان حالات میں عالمی برادری کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ افغان خواتین ایک بار پھر بین الاقوامی توجہ اور عملی اقدامات کی منتظر ہیں۔