کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل
Web Desk
8 July 2026
کے ٹو ایئرویز کے لاپتا طیارے کی تلاش کے لیے فضائی اور بحری کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ دوسری جانب واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایئرلائن کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لاپتا طیارے کی تلاش کے لیے متعدد بحری اور فضائی وسائل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ متعلقہ ادارے اس مشترکہ آپریشن میں مصروف ہیں، جس میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور مرچنٹ ویسل (تجارتی جہاز) مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔
دوسری جانب، طیارہ حادثے کے معاملے پر ‘بیورو آف سیفٹی انویسٹیگیشن’ نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق، کے ٹو ایئرویز کے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے چوتھے لیول پر واقع دو دفاتر کو سیل کیا گیا ہے، اور اس اقدام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ طیارے اور ایئرلائن سے متعلق کوئی بھی اہم ریکارڈ چوری یا ضائع نہ ہو سکے
کراچی آرنے والے کے ٹو ایئرویز کے ایک کارگو طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، کے ٹو ایئر کارگو کا بوئنگ 737 طیارہ (رجسٹریشن نمبر: AP-BOI) شارجہ سے کراچی آ رہا تھا کہ گزشتہ رات 9:21 بجے اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارے میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے، جن میں پائلٹ محمد رضوان ادریس، فرسٹ افسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان، اور انجینئرز عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔ کمپنی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ کے ٹو ایئرویز اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026