LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی

Web Desk

10 October 2026

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تجارتی روابط یا پابندیاں نرم کرنے کی کوششوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل اور پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کا کوئی بھی معاہدہ جنگ کے خاتمے کا سبب نہیں بنے گا، بلکہ یہ پیوٹن کی جنگی مشین کو طول دینے میں براہِ راست سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو کسی قسم کی معاشی رعایت یا تحائف دینے سے خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، بلکہ روس کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دینے سے اسے یوکرین کے خلاف عسکری کارروائیوں کے لیے اضافی مالی وسائل حاصل ہوں گے۔ زیلنسکی نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے روس پر پابندیاں نرم کرنے کے ممکنہ اشاروں کو واضح کمزوری قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ امریکہ روس پر دباؤ بڑھا کر باہمی بنیادوں پر کشیدگی میں کمی کا پائیدار معاہدہ کروائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی اقتصادی نرمی سے قبل میدانِ جنگ میں کشیدگی کی واضح اور مستقل کمی ضروری ہے اور یوکرین امریکہ سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔