LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی

یمنی فورسز کا حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 2200 کارروائیوں کا دعویٰ

Web Desk

14 October 2026

یمن کی کی حکومت و مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز نے حوثی جنگجوؤں کی پیش قدمی اور ٹھکانوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2,200 ٹارگٹڈ ملٹری آپریشنز کیے ہیں۔

مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق مختلف عسکری محاذوں پر سخت کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں حوثی فورسز کے 1,200 سے زائد جنگجو ہلاک یا شدید زخمی ہوئے، جبکہ جنگی میدان میں استعمال ہونے والی 440 سے زائد فوجی و عسکری گاڑیاں مکمل طور پر تباہ یا ناکارہ بنا دی گئیں۔

کرنل ماجد النزیلی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ آپریشنز حوثی ملیشیا کے خلاف ملک کے متعدد حساس محاذوں پر بیک وقت کیے گئے۔ تاہم یمنی فوج کی جانب سے ان دعوؤں کی مزید تفصیلی لوکیشنز یا آزاد ذرائع سے تصدیق سے متعلق معلومات فی الحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔