ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کے خلاف بڑی فتح، بھارت پر دباؤ بڑھ گیا
Web Desk
23 February 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 107 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی، جس کے بعد گروپ کی صورتحال مزید سنسنی خیز ہوگئی ہے اور بھارت کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مشکل دکھائی دینے لگی ہے۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 254 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ یہ اسکور ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز سے قبل 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں ویسٹ انڈیز کو 107 رنز کی بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ اس فتح کے بعد ویسٹ انڈیز گروپ ایک میں دو پوائنٹس اور 5.350 کے شاندار نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دے کر 3.800 کے نیٹ رن ریٹ اور دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے، جبکہ بھارت منفی 3.800 نیٹ رن ریٹ کے باعث بغیر کسی پوائنٹ کے تیسرے نمبر پر ہے۔ زمبابوے چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
بھارت کو اب ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف اپنے باقی دونوں میچز نہ صرف جیتنا ہوں گے بلکہ بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی، کیونکہ پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے پمز اسپتال منتقلی،انجکشن کی دوسری ڈوز کے بعد ڈسچارج
23 February 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہوں گے
23 February 2026
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت منسوخ کردی
23 February 2026
میکسیکو میں مافیا سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد پرتشدد ہنگامے، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے
23 February 2026
کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر، آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہار گیا
23 February 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرادیا
23 February 2026
وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچ گئے
23 February 2026
ایم کیوایم وزرا کے سندھ مخالف بیانات، پی پی قیادت وفاق سے وضاحت مانگے، شرجیل میمن کامطالبہ
23 February 2026