LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

بجٹ 2026-27: درآمدی اور بڑی گاڑیوں پر نئے ٹیکس، قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی، بڑی اور مہنگی گاڑیوں پر اضافی مالی بوجھ عائد کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے برقی ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے رعایتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جائے گی جبکہ 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیوں کو بھی اس دائرے میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 ہزار سی سی سے زائد انجِن صلاحیت والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں مزید اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت رکھنے والی برقی گاڑیوں پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت آٹو موبائل شعبے کی طویل مدتی پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے اور نئی آٹو پالیسی وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے زیر غور ہے، جس کا مقصد مقامی صنعت اور صارفین کے مفادات میں توازن پیدا کرنا ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق برقی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور بسوں کے لیے موجودہ ٹیکس مراعات برقرار رکھی جائیں گی، جبکہ بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے برقی ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس کی خصوصی سہولت دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے اپنی تقریر میں یہ بھی اعلان کیا کہ بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس کے مسافروں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، جسے کاروباری اور سفری شعبے کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا جارہا ہے۔