ایران میں 1000 سے زائد اہداف نشانہ بنائے، امریکا کا پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
Web Desk
2 March 2026
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں جاری کارروائیوں کے دوران ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں اور اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان کے مطابق جن اہداف پر حملے کیے گئے ان میں پاسداران انقلاب اسلامی کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔
کمانڈ کے مطابق آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مزید کہا گیا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل سائٹس اور ایرانی بحریہ کے بعض جہازوں پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔
بیان میں حملوں کی نوعیت اور نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر
18 April 2026
واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو
18 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026