مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات؛ عالمی منڈی میں یوریا کھاد کی قیمتیں 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Web Desk
13 May 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر زرعی اجناس اور کھادوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اپریل 2026 میں عالمی منڈی میں یوریا کی قیمتوں میں ریکارڈ 70 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی فی ٹن قیمت 889 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گزشتہ 14 سالوں کی بلند ترین سطح ہے، جبکہ گزشتہ دہائی کے دوران یوریا کی اوسط عالمی قیمت 360 ڈالر فی ٹن کے لگ بھگ رہی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کے باوجود، پاکستان کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ مقامی سطح پر یوریا کی قیمتیں عالمی قیمتوں کے مقابلے میں اب بھی کافی حد تک مستحکم ہیں۔ ریسرچ ادارے کے مطابق، پاکستان میں یوریا اس وقت عالمی منڈی کے نرخوں سے تقریباً 65 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جس سے مقامی کسانوں کو عالمی سطح پر آنے والے اس بڑے معاشی جھٹکے سے کسی حد تک تحفظ ملا ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال: کراچی میں فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا، نیا ریکارڈ قائم
9 July 2026
ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات
9 July 2026
لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز
9 July 2026
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
فارن فنڈنگ کیس: چالان کی اسکروٹنی مکمل، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
9 July 2026
بلوچستان میں کشیدگی برقرار: کوئٹہ میں 17 پولیس شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا دھرنا شروع، اہم شاہراہیں بند
9 July 2026