جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر قبضہ یا الحاق بارے اسرائیلی بیانات انتہائی تشویشناک ہیں: اقوام متحدہ
Web Desk
9 April 2026
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے عہدیدار نے جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر اسرائیلی قبضے یا الحاق سے متعلق حالیہ بیانات کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مجموعی رقبے کے تقریباً 14 فیصد حصے کو خالی کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، جس میں جنوبی لبنان کا پورا علاقہ، بیروت کے جنوبی مضافات اور وادی بقاع کے اہم مقامات شامل ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں لاکھوں لبنانی شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحد کے قریبی دیہات میں درجنوں گھروں اور دکانوں کو منظم طریقے سے مسمار کر دیا ہے، جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ جب تک لبنانی عوام مسلسل گولہ باری، بے گھری اور ممکنہ حملوں کے خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کے بیانات اور زمینی اقدامات الحاق کے جس رجحان کی عکاسی کر رہے ہیں، وہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026