یو اے ای یمن میں عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے: سعودی عرب
Web Desk
30 December 2025
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت فوری طور پر بند کرے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای کی جانب سے یمنی جنوبی عبوری کونسل (STC) پر دباؤ ڈال کر کارروائیوں پر آمادہ کرنا افسوسناک ہے، اور یہ اقدام سعودی قومی سلامتی، جمہوریہ یمن کے امن اور پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات یمنی حکومت کی حمایت کے لیے قائم عرب اتحاد کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کو ریڈ لائن سمجھا جائے گا اور اس کے سدباب کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
سعودی عرب نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل (PLC) اور اس کی حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یمن کے امن، استحکام اور خودمختاری کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کے جنوبی مسئلے کے تاریخی اور سماجی پہلو موجود ہیں اور اس کا حل جامع سیاسی عمل اور مذاکرات کی میز پر ہی ممکن ہے، جن میں جنوبی عبوری کونسل سمیت تمام یمنی فریقین شامل ہوں۔ سعودی عرب نے ایک بار پھر یو اے ای سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹوں میں اپنی فوج واپس بلائے اور کسی بھی قسم کی عسکری یا مالی معاونت بند کرے۔
سعودی عرب کے مطابق دانشمندی، اخوت اور حسنِ ہمسائیگی کو ترجیح دی جائے گی اور خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو اولین حیثیت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے یو اے ای کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
17 October 2026
یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات
17 October 2026
جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
17 October 2026
چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
17 October 2026