ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
Web Desk
31 August 2026
راولپنڈی: ترک مسلح افواج کے 104ویں یومِ فتح کی مناسبت سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اور پروجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروغلو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات اور مستحکم باہمی روابط کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاک ترک تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام، اور تاریخ بھر میں ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل حمایت پر مبنی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ تقریب میں موجود شرکاء نے ترک مسلح افواج کی تاریخی بہادری، بے مثال قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ، دفاعی اور تزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، جمہوریہ ترکیہ کے سفارت خانے کے حکام اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر جمہوریہ ترکیہ کے عوام اور وہاں کی مسلح افواج کی ترقی اور سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی
7 October 2026
مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026