ترکیہ: نئے سال پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے داعش کے 357 ارکان گرفتار
Web Desk
31 December 2025
ترکیہ میں نئے سال کے موقع پر دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی۔ ترک سکیورٹی فورسز نے داعش نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 12 صوبوں میں آپریشنز کے دوران 357 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترک وزیرِ داخلہ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے ملک کو ایک بڑی دہشتگردی سے محفوظ بنا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے راستے پر چلنے والوں کو کبھی موقع نہیں دیا جائے گا اور ترکیہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر قائم ہے۔
وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ روز یالووا میں ایک کارروائی کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 داعش ارکان ہلاک ہوئے۔ شامی سرحد کے قریب داعش کی سرگرمیوں کے پیش نظر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کے مطابق شہر میں نئے سال کے موقع پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 110 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ انقرہ میں داعش سے تعلق رکھنے والے 17 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو ملک میں سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026