LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں جنگ کے خاتمےکے بعد نئی سفارت کاری، معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں: ایرانی وزیرخارجہ ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب ہیں، تہران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب ہیں، تہران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Web Desk

27 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے، تاہم وہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تہران کو معاہدے کا ایک موقع دے رہے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ ان کے بقول، سچ پوچھیں تو یہ فتح جب وہ چاہیں گے تب حاصل ہو جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نرمی برتنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کو معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہا ہے، تاہم انہیں یقین نہیں کہ تہران اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا، اور کہا کہ شاید وہ واقعی پاگل ہیں۔