LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں جنگ کے خاتمےکے بعد نئی سفارت کاری، معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں: ایرانی وزیرخارجہ ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب ہیں، تہران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

Web Desk

27 November 2026

کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے، جبکہ 14 افراد زخمی اور 13 تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے اور ہیوی مشینری کے استعمال کے بجائے مینوئل سرچ پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ عمارت کے اسٹرکچر کے مزید گرنے کا بھی امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک 4 میں 600 گز کے پلاٹ پر زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئی تھیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھ منزلہ عمارت گرنے سے قبل ہلنا شروع ہو گئی تھی، اور مزدور پانچویں منزل پر کام کر رہے تھے کہ عمارت ایک زوردار دھماکے کی آواز کے ساتھ زمین بوس ہو گئی۔