LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

سوئٹزرلینڈ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

Web Desk

2 January 2026

سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک نائٹ کلب میں دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائٹ کلب میں سالِ نو کی تقریب جاری تھی، جہاں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملہ جلتی ہوئی شیمپین بوتلیں اٹھائے ہوئے تھا جو بار بار لکڑی کی نیچی چھت سے ٹکرا رہی تھیں۔ رات تقریباً ڈیڑھ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند ہی لمحوں میں پورے تہہ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہاں موجود درجنوں افراد ایک ہی سیڑھی والے واحد خارجی راستے کی جانب دوڑ پڑے، جس سے شدید بدحواسی پھیل گئی۔

حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم 115 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی یا کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

اطالوی حکام نے بتایا کہ 16 اطالوی شہری تاحال لاپتا ہیں جبکہ 15 زخمی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق کم از کم 8 فرانسیسی شہریوں سے ابھی تک رابطہ نہیں ہو سکا۔ فرانسیسی فٹبال کلب ایف سی میتز نے تصدیق کی ہے کہ اس کا 19 سالہ کھلاڑی تاہیریس ڈوس سانتوس اس واقعے میں شدید جھلس گیا، جسے علاج کے لیے جرمنی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت میں وقت لگے گا کیونکہ کئی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، جن کی شناخت ڈی این اے اور دانتوں کے ریکارڈ کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے برن سینٹرز میں گنجائش ختم ہونے کے باعث کئی شدید زخمیوں کو ہمسایہ ممالک کے ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا۔

آتشزدگی کے بعد پورا علاقہ سوگوار ہے۔ سینکڑوں افراد متاثرہ نائٹ کلب کے قریب جمع ہو کر پھول رکھ رہے ہیں اور اپنے لاپتا عزیزوں کی خبروں کے منتظر ہیں۔ سوئس صدر گائے پارملین نے واقعے کو ملک کی بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر متاثرین نوجوان تھے جو نئے سال کا جشن منانے آئے تھے۔ برطانوی بادشاہ چارلس نے بھی اس دل دہلا دینے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جانی نقصان پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔