LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین

عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد

Web Desk

31 August 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی ہے۔

عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے اس حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے اور ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت ناساز ہے، اس لیے توہینِ عدالت کی درخواست کو رواں یا آئندہ ہفتے فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ اس سے قبل رجسٹرار آفس بھی فوری سماعت کی ابتدائی استدعا مسترد کر چکا تھا۔

واضح رہے کہ 18 اگست کے عدالتی احکامات کے بعد بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب پمز (PIMS) ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں شفاء انٹرنیشنل کے ماہرین نے آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ دیگر چیک اپ پمز کے ڈاکٹروں نے کیے اور بعد ازاں انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے مرکزی کیس سمیت توہینِ عدالت کی اس درخواست پر بھی باقاعدہ سماعت 16 ستمبر کو ہی کی جائے گی۔