آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نیا ٹول سسٹم لاگو ہوگا: ایران
Web Desk
12 April 2026
ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا۔
یہ اعلان ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کی جانب سے سامنے آیا، جنہوں نے روسی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور مینجمنٹ کا نیا نظام قائم کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز سے فیس وصول کی جائے گی، جبکہ اس اقدام کا مقصد خطے میں بہتر انتظام اور قومی مفادات کا تحفظ ہے۔
ابراہیم عزیزی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ایران اپنے سیکیورٹی اور معاشی فیصلے خود کرے گا۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ فعال ہو سکتا ہے، جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ میں 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونے کی امید ہے۔
ان کے مطابق حملوں کے باوجود ایران توانائی کے شعبے میں تیزی سے بحالی کے اقدامات کر رہا ہے اور اہم تنصیبات کو مرحلہ وار دوبارہ فعال بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملکی پیداوار معمول پر آ سکے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026