LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

سندھ اسمبلی کا اجلاس: لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

Web Desk

10 September 2026

سندھ اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی و انتظامی امور اور قانون سازی کے حوالوں سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کی تجویز کا جائزہ لینے کے لیے 12 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ یہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر مجوزہ بل پر اپنی بحث و تحصیص مکمل کرے گی۔ ترمیم کے تحت میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بلدیاتی کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے لیے دو تہائی اکثریت کا ہونا لازمی قرار دیا جائے گا، جبکہ نئے منتخب نمائندوں کے حلف اٹھانے تک سبکدوش نمائندے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

قانون سازی کے مرحلے کے دوران سندھ اسمبلی نے ‘صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی بل 2026’ کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے بل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابقہ قانون کے تحت ایک ماہ میں غیر رجسٹرڈ گاڑی پر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا، تاہم اب نئے ترمیمی بل کے تحت شو روم میں کھڑی گاڑیوں پر چھ ماہ تک کوئی جرمانہ لاگو نہیں ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایوان نے ‘سندھ آبکاری ایکٹ ترمیمی بل’ کی بھی باضابطہ منظوری دے دی۔