LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس؛ ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ کے قیام کا فیصلہ، شہباز شریف خود سربراہی کریں گے آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست وزارتِ خزانہ کی مالیاتی رپورٹ؛ 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 856 ارب روپے، دفاع پر 1690 ارب خرچ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی 24 سال پرانی سزا کالعدم، بریت بحال چینی صدر کے ساتھ گفتگو بہت اچھی رہی: ٹرمپ گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ لبنان میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود 23 بچے شہید، 93 زخمی امریکا میں غیر ملکی طلبہ کے ملازمت پروگرام میں 10 ہزار سے زائد مشتبہ فراڈ کیسز سامنے آگئے امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت، برآمد کنندگان کے وفد کی بڑی کمپنیوں سے ملاقاتیں پنجاب، مزدوروں میں مفت فلیٹس تقسیم، وزیراعلیٰ مریم نوازکا بے زمین افرادکوزمین دینے کا بھی اعلان

بہت کوشش کی انمول پنکی کو گرفتار کرسکوں لیکن کامیابی نہ ملی: شرجیل میمن

Web Desk

14 May 2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ایک اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ منشیات کی بدنامِ زمانہ ڈیلر انمول عرف پنکی کی تلاش ان کے دورِ وزارتِ ایکسائز سے جاری تھی، تاہم اب اس کی گرفتاری پولیس اور اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملزمہ معاشرے میں زہر پھیلا رہی تھی، اس لیے اداروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے نہ کہ معاملے کو منفی رنگ دیا جائے۔

صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ من گھڑت باتیں کی جا رہی ہیں۔ ملزمہ کی عدالت میں پیشی کے وقت مبینہ پروٹوکول پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ غفلت کے مرتکب دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور کیس کے لیے پراسیکیوٹر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ فریال تالپور کی جانب سے منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی سخت ہدایات موجود ہیں۔

ترقیاتی منصوبے اور دورۂ چین: شہر کے بنیادی ڈھانچے پر بات کرتے ہوئے سینئر وزیر نے خوشخبری دی کہ شاہراہِ بھٹو کو اسی ماہ عوام کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، جو ایم نائن موٹروے سے منسلک ہونے کے باعث ٹریفک کے لیے ‘گیم چینجر’ ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک نئی سڑک اور جدید بی آر ٹی لائن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

صدر مملکت کے حالیہ دورۂ چین کو معاشی طور پر انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ کراچی میں پینے کے پانی کی کمی دور کرنے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ چینی قیادت نے بھٹو خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔