سکیورٹی فورسز کی میران شاہ میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
13 June 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور اس کے گرد و نواح میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ کارروائیاں علاقے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے جاری آپریشنز کا تسلسل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، فورسز اور دہشت گردوں کے مابین ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 21 جنگجو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں درج ذیل 4 انتہائی مطلوب اور خطرناک سرغنہ (کمانڈرز) بھی شامل ہیںخالد رضا عرف سالار,مفتون,موسیٰ,عمران عرف ایان, یہ چاروں مقتول کمانڈرز سکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملوں، بم دھماکوں اور معصوم شہریوں کے اغوا و قتل کی متعدد سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکتوب تھے۔سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ حکمتِ عملی کے باعث دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے:میران شاہ پاکٹ میں انتہائی مہارت سے انجام دی جانے والی ان پیاپے کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 48 ہلاک کیے جا چکے ہیں، جس سے دہشت گردوں کا مقامی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور قبضے سے جدید خودکار اسلحہ، ہینڈ گرینیڈز اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
13 July 2026