راولپنڈی میں15روز کیلیے دفعہ 144نافذ، اڈیالہ اور اطراف کا علاقہ ریڈزون قرار
Web Desk
11 May 2026
راولپنڈی میں 15 روزکےلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق پیر کی رات بارہ بجے سے نافذالعمل دفعہ 144 کے تحت اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف پابندیاں عائد رہیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنوں، ریلیوں اوراحتجاج پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔اسلحہ، لاٹھیاں، غلیل، پٹرول بم اور دھماکا خیز مواد لے جانے پر پابندی ہوگی۔
پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش بھی ممنوع قراردی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیاہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
31 August 2026
شہباز شریف اور ازبک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
31 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
31 August 2026
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ
31 August 2026