سپریم کورٹ: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزمان عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا بری
Web Desk
10 June 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی ہے۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے ملزمان کی جانب سے دائر اپیلیں منظور کر لیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کو سنائی جانے والی سزائے موت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا۔
علاوہ ازیں، عدالت نے فیصلے سے چند ریمارکس حذف کرنے سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب بنیادی فیصلہ ہی کالعدم ہو چکا ہے، تو اس سے جڑے ریمارکس ازخود ختم ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے
15 June 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا
15 June 2026
بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو
15 June 2026
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی
15 June 2026
اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات، پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا
15 June 2026
سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
15 June 2026
پچھلے سال کے بجٹ نے 116 لوگوں کی جان لی ، سینیٹر عون عباس
15 June 2026
کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان
15 June 2026