سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد، فیلڈ مارشل کی کوششیں اہم سبب قرار
Web Desk
19 June 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو تاریخی ‘اسلام آباد امن معاہدے’ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو اس امن معاہدے کی کامیابی کا اہم ترین سبب قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں میں سعودی عرب کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی بھرپور تائید کے بغیر ایران اور امریکہ کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ ممکن نہیں تھا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ کے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مکمل طور پر چوکس رہا جائے گا۔ وزیراعظم نے پاک سعودی بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک جلد ہی ایک جامع اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کریں گے، جو سعودی ولی عہد کی ذاتی سرپرستی میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف نے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026