LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت

سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت

Web Desk

14 October 2026

سعودی کابینہ نے خادم الحرمین الشریفین کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر اجلاس کے دوران یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف عرب اتحادی فورسز (Coalition Forces) کی فوجی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مملکت پر مسلسل حملوں کی صورت میں حوثیوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ریاض سمیت ملک کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اجلاس کے دوران سعودی عرب کی سرحدوں کے دفاع، شہریوں و غیر ملکی مقیمین کے تحفظ اور قومی تنصیبات کی سلامتی کے لیے سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ کابینہ نے واضح کیا کہ یمن میں جاری اتحادی عسکری کارروائیوں کا بنیادی مقصد حوثی خطرات کا خاتمہ اور یمنی عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی کابینہ نے بحیرہٴ احمر (Red Sea) اور آبنائے باب المندب میں محفوظ اور بے خوف بحری آمدورفت و عالمی تجارت کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں مشرقی سے مغربی ساحل تک تیل کی ترسیل کے آپریشنز کی مکمل بحالی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔