LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی

سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی

Web Desk

14 October 2026

اسرائیلی اخبار ‘ہارٹز’ (Haaretz) کی ایک شائع شدہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف جاری عسکری کشیدگی اور جنگ میں اسرائیل کو شامل کرنے سے متعلق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی درخواست اور پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکہ کے ذریعے سعودی عرب کو یمن میں حوثیوں کے خلاف مشترکہ سیکیورٹی تعاون اور عسکری امداد کی پیشکش کی تھی۔ اسرائیل کی اس کاوش کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی اتحاد کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ اپنے سیاسی و سفارتی تعلقات کو استوار اور مضبوط بنانا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی اس درخواست کو مکمل طور پر نفی کرتے ہوئے واضح کیا کہ غاصبانہ اقدامات اور غزہ جنگ کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا کوئی منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سعودی عرب نے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب پیش رفت یقینی نہیں بنائی جاتی، تب تک اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔