ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا، سندھودیش اس وقت موضوع ہی نہیں: سعید غنی
Web Desk
9 September 2026
صوبائی وزیر سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے سیاست میں ایک نیا ڈرامہ شروع کر رکھا ہے، جبکہ حقیقت میں ’سندھودیش‘ اس وقت کوئی موضوع ہی نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے واضح کیا کہ سندھ میں علیحدگی پسندوں اور قوم پرستوں کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہے، جبکہ ماضی میں اگر کسی سیاسی جماعت کے سندھودیش کے حامیوں اور رہنماؤں سے تعلقات رہے ہیں تو وہ خود ایم کیو ایم ہی ہے۔
سعید غنی نے ایم کیو ایم کے دعوؤں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جس تنظیم کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں اس پر بات کرنا ہی فضول ہے، ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی حیثیت زیرو ہے اور انہیں محض سیٹیں جتوا کر اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے خود خالد مقبول صدیقی پر بھارتی پاسپورٹ استعمال کرنے اور ‘را’ (RAW) سے تعلقات کا الزام لگایا تھا، اور آج وہی لوگ دوسروں کو نصائح کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصطفیٰ کمال کے ان پرانے بیانات کو اسمبلی کے فلور پر چلایا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026