ایران کی جوہری تنصیب پر ممکنہ حملہ، روس نے عملے کے انخلا کا عندیہ دے دیا
Web Desk
30 January 2026
روس کی سرکاری ایٹمی توانائی کارپوریشن کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو روس اپنے عملے کو ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے بحفاظت نکالنے کے لیے تیار ہے۔
سرکاری روسی میڈیا کے مطابق لیخاچیوف نے بتایا کہ روسی حکام بوشہر پلانٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کے ساتھ مل کر ممکنہ انخلا کے تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پیش آنے پر روسی ماہرین اور انجینئرز کو فوری اور محفوظ طور پر نکالنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
الیکسی لیخاچیوف نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جون میں ایران کی بعض جوہری تنصیبات پر ہونے والے امریکی حملوں کے دوران بوشہر پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ بوشہر پلانٹ میں سینکڑوں روسی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیخاچیوف نے خبردار کیا کہ اگر پلانٹ پر کسی قسم کا حملہ ہوا تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں اور یہ چرنوبل جیسے ایٹمی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026