روس کی امریکا اورایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش
Web Desk
27 April 2026
روس نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرانےکی پیشکش کردی ہے۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران سے متعلق تنازع کے حل اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ثالثی کرنے کے لیے تیار ہے۔
روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس ہر صورت مذاکرات جاری رہنے اور جنگ بندی کے تسلسل کا خیرمقدم کرےگا، ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں دوبارہ جنگی کارروائیوں کی طرف نہیں لوٹنا چاہیے، یہ نہ ایران کے مفاد میں ہے اور نہ ہی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کریں گےکہ بالآخر امن قائم ہو، ایسا یقینی امن جس میں دوبارہ لڑائی کی طرف واپسی نہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے روس میں مذاکرات کا انعقاد ایک پیچیدہ معاملہ ہے اور اس پر مزید غور کی ضرورت ہے،کچھ اس پر متفق ہوسکتے ہیں اور کچھ نہیں، کسی بھی تجویز سے پہلے ہمیں تمام پہلوؤں پرکام کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026