ایران اورخطے کےمفادمیں جوممکن ہوا کریں گے، روسی صدر کی ایرانی وزیرخارجہ کو یقین دہانی
Web Desk
27 April 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھاکہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے، صدرپیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔
روسی صدرنے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی روس کے شمالی مغربی شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچے تھے۔
یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر
1 September 2026
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم
1 September 2026
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026