LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

Web Desk

8 October 2026

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کے بعد ایئرپورٹ پر کھڑے سعودی ایئرلائن کے ایک طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعے کے وقت طیارہ خالی تھا اور اس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یمن کی حوثی ملیشیا نے ریاض ایئرپورٹ اور متعدد سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے سعودی عرب میں مزید شدید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب سعودی عربی اتحاد کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نے ریاض کی جانب آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم ایئرپورٹ کے حادثے کے باعث پروازوں کی آمد و رفت کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔