LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی امریکا کے سرک، بندر عباس اور جاسک پر حملے، پہلی بار سمندری ڈرون استعمال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا مریم نواز کا حقِ خودارادیت کیلئے جان دینے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور اسرائیل میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا، رانا ثناء اللہ

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: مشیرِ وزیرِ اعظم اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ سے امریکی سفارت خانے کے وزیر مشیر برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں پاک۔امریکہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکی نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت اور متحرک سفارتی کردار کی تعریف کی، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ قدر ہے۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک۔امریکہ تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ناگزیر ہے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے روشن اور پرامن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان علاقائی استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار مستقل جاری رکھے گا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکہ اعلیٰ سطحی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔