LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ سعودی مفتی اعظم کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی شرجیل میمن کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ملتان میں گندم خوردبرد کیس میں پاسکو کے افسران سمیت 6 ملزمان گرفتار

راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ

Web Desk

12 October 2026

:

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن اتحاد اور ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ (CJP) کے اراکین نے نئی دہلی میں سپریم کورٹ کی جانب احتجاجی مارچ کیا اور بھارت کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں اور مظاہرین نے الیکشن کمیشن پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپوزیشن کے ہمدرد اور مخالف سمجھے جانے والے تقریباً 13 کروڑ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے مبینہ طور پر خارج کر دیے ہیں۔ اس دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں میں شدید غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا نام بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کے ایک حالیہ تبصرے کے بعد علامتی طور پر سامنے آیا، تاہم چیف جسٹس آف انڈیا نے احتجاج کرنے والی اپوزیشن قیادت کی ملاقات کی درخواست قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب، وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے نئی دہلی کے تاریخی احتجاجی مقام ‘جنتر منتر’ پر ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اپوزیشن کے اس مارچ کو روکنے کے لیے دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، جس کے باعث سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر متعدد میٹرو اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا اور اہم شاہراہیں بلاک ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔