جنگ بندی کےلیے ثالثی نہیں کررہے، پاکستانی کردارکی حمایت کرتے ہیں، قطر
Web Desk
14 April 2026
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ہم ایران امریکا جنگ بندی کے لیے ثالثی کا کردار ادا نہیں کر رہے۔تاہم پاکستان، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ اعلٰی سطح کے رابطے جاری ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا جنگ بندی کے لیے نئے ثالث کی ضرورت نہیں، پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی قائم رکھنے کے لیے مسئلے کا حل ناگزیر ہے، ایران نے جنگ کے دوران قطر پر حملے کیے جو جنگ بندی کے ساتھ رک گئے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر پر حملے روکنے کے لیے ایران کے ساتھ ڈیل کی تردید کرتے ہیں، آبنائے ہرمز پر ایک فریق کا کنٹرول اور اجارہ داری ناقابل قبول ہے، آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کے لیے مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کوئی رابطےنہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026