LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی

خواتین کیلئے روزگار کا بڑا منصوبہ: وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی شامل

Web Desk

10 June 2026

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت دیہی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار اور ہنرمند بنانے کے لیے ‘شی تھریڈز’ (She Threads) پروگرام کے لیے 310 ملین روپے کا بھاری بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر سے جڑے اس منفرد پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے دیہات سے تعلق رکھنے والی 18 سے 45 سال کی مڈل پاس خواتین کو ٹیکسٹائل کے 10 مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں، جبکہ تربیت کے دوران خواتین کو ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں انڈسٹریل اسٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر، کوالٹی کنٹرول اور اپیریل پلاننگ جیسے مارکیٹ کی مانگ کے مطابق کورسز شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ٹریننگ کورسز لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد جیسے بڑے صنعتی شہروں میں کامیابی سے جاری ہیں، جہاں گزشتہ دو برسوں میں 2,500 خواتین اپنی تربیت مکمل کر چکی ہیں اور ان میں سے 773 خواتین کو فوری طور پر ملازمتیں بھی مل گئی ہیں۔ اس وقت بھی 1,150 خواتین تربیت حاصل کر رہی ہیں جبکہ اگلے سال مزید 1,350 خواتین کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ ایک ہنرمند عورت خاندان کے ساتھ ساتھ ملک کا بھی قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔