LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

Web Desk

12 June 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ پر دی جانے والی ایک بڑی ریلیف سہولت کو واپس لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMTA) کے مطابق، لاہور سمیت صوبے بھر میں میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، اسپیڈو، الیکٹرک اور گرین بس سروسز پر فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ آنے کے باوجود حکومت نے ان سروسز پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب بھر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مسافروں کو آج (12 جون) رات تک ہی مفت سفر کی آخری سہولت دستیاب رہے گی۔ کل 13 جون 2026ء سے ان تمام پبلک ٹرانسپورٹ سروسز میں سفر کرنے والے شہریوں کو دوبارہ معمول کے مطابق اپنا مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے یہ مفت سفری سہولت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپریل 2026ء میں متعارف کرائی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر اس سہولت کا اعلان صرف ایک ماہ کے لیے کیا گیا تھا، تاہم بعد میں عوامی ضرورت کے پیشِ نظر اس میں توسیع پر غور کرتے ہوئے متعلقہ سفارشات بھی تیار کی گئی تھیں، جنہیں اب ختم کر دیا گیا ہےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس مفت سفری سہولت سے پنجاب بھر میں روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر مستفید ہو رہے تھے، جن پر اب معاشی بوجھ بڑھے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کی تقسیم  یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار شہری مفت سفر کر رہے تھے۔ یومیہ 1 لاکھ سے زائد مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔ اسپیڈو، الیکٹرک اور گرین بسوں پر بھی لاکھوں شہری روزانہ مفت سفر کی سہولت لے رہے تھے۔

اس سہولت کے اچانک خاتمے کے بعد، کل صبح سے دفاتر، کالجوں اور کاروباری مراکز کو جانے والے لاکھوں مسافروں کو اپنی جیب سے مقررہ کرایہ ادا کر کے سفر کرنا ہوگا، جس سے مڈل کلاس اور دیہاڑی دار طبقے کی ماہانہ سفری لاگت میں اضافہ متوقع ہے۔