کچے سے چولستان تک ریلیف: مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے 34ویں اجلاس میں بڑے فیصلوں کی منظوری
Web Desk
11 May 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 34واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی فلاح و بہبود، زراعت، تعلیم اور صنعتی ترقی کے لیے متعدد میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ چولستان اور کچے کے باسیوں کے لیے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” اسکیم کے تحت 30 ہزار لاٹس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے صوبے بھر کے سکولوں میں 22 مئی سے 24 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات کی بھی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔
اجلاس کے اہم فیصلے اور منظوریاں:
زراعت و روزگار: “اپنا کھیت، اپنا روزگار” اسکیم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کسانوں کے لیے ای ڈبلیو آر (EWR) سسٹم کے فنڈز منظور۔
تعلیم و صحت: یو ای ٹی سب کیمپس نارووال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے، آٹزم سکول ایکٹ 2026 اور “چیف منسٹر اسٹروک انیشیٹو” (فالج سے بچاؤ) کی منظوری۔صنعتی ترقی: قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کی 200 ایکڑ توسیع اور صنعت کاروں کے لیے این او سیز (NOCs) کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت۔انشورنس و فنانس: پنجاب جنرل انشورنس کمپنی (PGIC) کے قیام اور 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ۔امن و امان: پنجاب کنٹرول آف غنڈہ اینڈ اینٹی سوشل بیہویئر ایکٹ 2025 اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سینٹر کے قیام کی منظوری۔انفراسٹرکچر: مری گلاس ٹرین منصوبہ، مری میں نئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر اور مختلف اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ صنعت کاری کے عمل کو آسان بنایا جائے اور حکومتی واجبات کی ادائیگی میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ “ایک کلک” پر دستیاب ہونی چاہیے تاکہ شہریوں کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026