پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور
Web Desk
1 September 2026
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے، جس میں عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملکی آبی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایوان نے اقلیتی قیدیوں کو مذہبی تعلیم و امتحانات کی سہولت فراہم کر کے ان کی سزاؤں میں قانونی رعایت دینے اور ڈیری فارمنگ کے فضلے سے پھیلنے والی آبی و ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کیں۔ اس کے علاوہ صفائی ورکرز کی حفاظت کے بل کو مالی و قانونی مشاورت کے بعد دوبارہ لانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے راولپنڈی میں مون سون کی بارشوں اور حکومتی اقدامات پر شدید تنقید بھی سامنے آئی، جس کے بعد اجلاس بدھ کی دوپہر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026