پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں، بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا: بھارتی رہنما
Web Desk
1 January 2026
بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رہنما سناتن پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں ہونے والا پلوامہ حملہ کسی غیر ملکی کارروائی کا نتیجہ نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک منظم سازش کا حصہ تھا۔
سناتن پانڈے کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے معاملے میں جھوٹ چھپانے کے لیے ایک مصنوعی بیانیہ تشکیل دیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بی جے پی حکومت آج تک یہ وضاحت نہیں کر سکی کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔
انہوں نے کہا کہ بغیر کسی جامع تحقیقات اور ٹھوس شواہد کے پاکستان پر الزام عائد کرنا مودی حکومت کی پرانی عادت بن چکی ہے، جس کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2019 میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی بھارتی نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے تھے، جنہیں پاکستان نے مسترد کیا تھا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق سناتن پانڈے کا بیان پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی حکومتی مؤقف پر ایک بار پھر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026